ٹیکنالوجی

آئی فون نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیئے

اس فیچر سے آئی فون ایک ڈیوائس میں مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس آسانی سے استعمال کرسکیں گے اور انہیں ایپ سے لاگ آؤٹ ہونے یا اسے ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون نے اپنے صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیئے ہیں؟ یہ فیچر کون کون سے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب تک صارفین ایک آئی فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے اور اب جا کر آئی او ایس ڈیوائسزکے لیے اسے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں یہ فیچر سامنے آیا ہے جس کے ساتھ اکاؤنٹ لسٹ پیج بھی ہے، جہاں آپ ان اکاؤنٹس کو دیکھ سکیں گے جن کو ایک ڈیوائس میں استعمال کر رہے ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے آئی فون ایک ڈیوائس میں مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس آسانی سے استعمال کرسکیں گے اور انہیں ایپ سے لاگ آؤٹ ہونے یا اسے ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بس آپ ایپ میں جاکر اپنے جس اکانٹ کو سلیکٹ کریں گے، اس کی چیٹ ہسٹری، سیٹنگز اور دیگر آپشن سامنے آجائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن سسٹم بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو ایک سے زیادہ اکانٹس کو آسانی سے ہینڈل کرنا ہے۔ تمام اکاؤنٹس کے نوٹیفکیشنز سے صارفین کو علم ہو جائے گا کہ کونسا میسج کس اکانٹ سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ نوٹیفکیشن پر کلک کرنے پر متعلقہ اکانٹ اور چیٹ ہسٹری اوپن ہو جائے گی۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکانٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکانٹس استعمال کر سکیں گے۔ اسی لیے یہ بہت اہم فیچر اور اس سے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی۔ چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام آئی فون صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button