سوشل ایشوز

ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا اعدادو شمار سامنے آگئے

18 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا: ترجمان ریلوے حکام

لاہور(کھوج نیوز) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد مسافر ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑیگا، کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 18 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے، تاہم کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button