ٹیکنالوجی

ایئر فون پلگ پر موجود دائروں کا مقصد کیا ہے؟

اسٹیریو آڈیو پلے بیک کے ساتھ انہیں کالز یا آڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کئی بار والیوم کنٹرول یا پلے بیک کنٹرولز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر فون یا ہیڈ فون پلگ پر موجود دائروں کا اصل مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد عوام کے ساتھ حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ائیرفون پلگ یا ہیڈفون جیک میں رنگز کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے اور یہ تعداد اس ائیرفون کے بارے میں کافی کچھ بتاتی ہے۔ جی ہاں واقعی رنگز کی تعداد بتاتی ہے کہ یہ ائیرفون کس طرح کے آڈیو سگنل کانوں کو فراہم کرے گا اور بھی کافی کچھ معلوم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہیڈفون جیک پر ایک رنگ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ مونو آڈیو پلگ ہے۔ آسان الفاظ میں یہ ائیرفون یکساں ساؤنڈ پلے کرتا ہے۔ یعنی دائیں یا بائیں طرف موجود ائیربڈز سے یکساں آڈیو پلے ہوگی۔

اگر ائیرفون پر 2 رنگز موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اسٹیریو آڈیو پلگ ہے۔ آسان الفاظ میں اس ائیرفون میں ڈوئل آڈیو چینلز موجود ہیں، ایک بائیں ائیربڈ کے لیے دوسرا دائیں ائیربڈ کے لیے۔ تو جب آپ اس طرح کے ائیرفونز کو ڈیوائس سے منسلک کرتے ہیں تو دائیں اور بائیں ائیربڈز میں مختلف آڈیو چینلز سننے کا موقع ملتا ہے اور اسے اسٹیریو آڈیو تجربہ کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے ائیرفون عام طور پر موسیقی یا دیگر آڈیو مواد کو سننے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اگر اس پر 3 رنگز موجود ہیں تو یہ اسٹیریو آڈیو پلس مائیکرو فون/ والیوم کنٹرول ائیرفون ہے۔ اس طرح کے ائیرفونز ورسٹائل تصور کیے جاتے ہیں اور عام طور پر اسمارٹ فونز اور دیگر موبائل ڈیوائسز کے لیے استعمال ہونے والے ہیڈسیٹس میں نظر آتے ہیں۔ اسٹیریو آڈیو پلے بیک کے ساتھ انہیں کالز یا آڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کئی بار والیوم کنٹرول یا پلے بیک کنٹرولز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button