انٹرنیشنل

امریکا نے ایک بارپھر ایران سے جوہری پروگرام پر مزاکرات کا اعلان کردیا

دعوی کیا گیاہے کہ امریکا کے مشرقِ وسطی میں نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف آئندہ ہفتے اوسلو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے ایک بارپھر ایران سے جوہری پروگرام پر مزاکرات کا اعلان کردیا،رپورٹس کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ آئندہ ہفتے دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں سوچنے لگا۔ دعوی کیا گیاہے کہ امریکا کے مشرقِ وسطی میں نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف آئندہ ہفتے اوسلو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔امریکی اخبار کے مطابق ملاقات کے حوالے سے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران نے خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات تب تک نہیں ہو سکتے جب تک وہ دھوکا دینا نہیں چھوڑ دیتا۔اسماعیل بقائی نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس کی جانب سے صاف نیت نظر آئے گی تو سفارتکاری کے راستے پر چلا جاسکتا ہے اور ایٹمی معاملات پر مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button