انٹرنیشنل
تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کردیں،اقوام متحدہ کی دنیا بھر سے اپیل
فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی معیشت نسل کشی پر مبنی ہے

یروشلم(ویب ڈیسک)تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کردیں،اقوام متحدہ کی دنیا بھر سے اپیل،رپورٹس کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی معیشت نسل کشی پر مبنی ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں اسرائیل کے ساتھ تجارت بند کر دیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیدیاہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کمپنیز پھر بھی ایسا کرتی ہیں تو ان کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا خطرہ موجود ہے۔فرانسیسکا البانیز نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والا تنازعہ نئے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو آزمانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔