سوشل ایشوز

لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا یا کمی؟ رپورٹ آگئی

2024ء کی نسبت 36 فیصد ،گاڑی چوری کی وارداتوں میں44 فیصد،گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں71 فیصد اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی ہوئی

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا یا کمی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پہلے 6 ماہ کیدوران سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔ پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے، راہزنی میں69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں60 فیصد اور گھر ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق موٹر ساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد ،گاڑی چوری کی وارداتوں میں44 فیصد،گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں71 فیصد اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button