سوشل ایشوز
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری رجحان کیسا رہا؟
آج کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار 187پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری رجحان کیسا رہا؟ کتنے بروکر ڈوبے اور کتنوں کی لاٹری لگی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار 187پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازار میں 91 کروڑ شیئرز کے سودے 45 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 106 ارب روپے ہوگئی ہے۔100 انڈیکس کاروبار کے اختتام تک ایک ہزار 421 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس نے آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 862 بنائی ہے۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔