صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے لئے مذید اقدامات کریں گے،وفاقی وزیرتوانائی کا دعویٰ
اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے لئے مذید اقدامات کریں گے،وفاقی وزیرتوانائی کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ اسٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔حیسکو حکام نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آٹ میں چلا جاتا ہے، جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو گرڈ میں الگ سے کوئی فالٹ آیا ہو۔
حیسکو حکام نے کہا کہ ماضی میں بھی جامشورو گرڈ میں فالٹ آیا تھا جس سے پورا حیسکو متاثر ہوا، اس لیے ہم نے متبادل گرڈ اسٹیشن کے لیے درخواست کی ہے، ہم چاہتے ہیں حیسکو کو 220 کے وی کا متادل گرڈ اسٹیشن دیا جائے، حیسکو کو متبادل گرڈ مٹیاری اور نواب شاہ سے دیے جا سکتے ہیں۔رکن کمیٹی سید وسیم حسین نے کہا کہ جامشورو گرڈ میں فالٹ آنے سے پورا کراچی بھی متاثر ہوتا ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ جامشورو گرڈ کا کے الیکڑک کے ساتھ تو کوئی تعلق ہی نہیں ہے،کے الیکٹرک کا بجلی کا سارا نظام بلکل الگ ہے، کے الیکٹرک اب نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بحلی لے سکتی ہے، اس سے کے الیکٹرک کے پاس 2000 میگاواٹ بجلی ہو جائے گی۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ متبادل گرڈ کی ضرورت کے حوالے سے پہلے ہم ایک رپورٹ تیار کروالیتے ہیں۔
اجلاس میں این ٹی ڈی سی حکام نے پاور کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ کل ہماری ایسکو کے ساتھ ایک اسٹڈی ہوئی تھی، جس میں ایک نئی گرڈ خاص مقام پر زیر تعمیر ہے، خان پہالہ روڈ، جامشورو سمیت مختلف مقامات پر اگمنٹیشن ہوئی ہے، نئے ٹرانسفارمر نصب کیے جا رہے ہیں۔حکام نے کہا کہ 2020 اور 2021 میں ملک بھر میں بلیک آٹ جامشورو اسٹیشن کی مکمل بندش کے باعث ہوا تھا، اس وقت جامشورو میں چار ٹرانسمیشن لائنز آن لائن ہیں، جن میں K-2، K-3، چینی منصوبے اور مٹیاری شامل ہیں، تمام مقامی جنریشن کے-الیکٹرک اور دیگر اداروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے، سسٹم مکمل انٹیگریٹڈ ہے۔
حکام نے کہا کہ میرپورخاص میں نئی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر این جی سی نے شروع کر دی ہے، منصوبہ 2026 میں مکمل ہوگا، یہ گرڈ اسٹیشن ٹنڈو محمد خان اور جامشورو کی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہوگا، لائن کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔
سی ٹاورز کی فانڈیشن مکمل ہو چکی ہے، منصوبہ اگلے سال انرجائز کر دیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل سے ایسکو کی ڈیمانڈ مکمل طور پر پوری ہو جائے گی، اس وقت ایم بی سی، ایس ایک سی یا ایس ایف سی کی کوئی اضافی ضرورت موجود نہیں ہے، مٹیاری ہمارا کنورژن اسٹیشن ہے، جہاں 10 ٹرانسمیشن لائنز ٹرمینیٹ ہو رہی ہیں، اور ایچ وی ڈی سی کنورژن سے نارتھ کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ جب تک مٹیاری میں مکمل گرڈ یا ٹرانسفارمر نہیں بنے گا، وہاں سے کوئی نئی لائن نکالنا ممکن نہیں ہے، نئی ویلیو اسٹیشن یا لائن تبھی بنتی ہے جب اسٹڈی یا لوڈ فورکاسٹ اس کی تصدیق کرے، انویسٹمنٹ کے لحاظ سے بھی یہی حکمت عملی ہے، اگر ہیسکو یا ایس او کو مزید انجینئرنگ ڈیولپمنٹ کی ضرورت لگتی ہے تو ہم اسٹڈی ریویو کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے کو تیار ہیں۔این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمارے پاس کسی بھی ایڈیشنل اگمنٹیشن یا نئی لائن کی ضرورت موجود نہیں ہے۔
پیسکو حکام نے قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہا پیسکو اپنی جنریشنل کوٹے سے ہی بجلی حاصل کرتا ہے، ہماری نارمل ڈیمانڈ 1250 سے 1300 میگاواٹ کے درمیان ہوتی ہے، روزانہ کی جنریشن کی بنیاد پر ہی ہمارا کوٹا مقرر کیا جاتا ہے، موجودہ وقت میں پیسکو کو جنریشن کا صرف 5.5 فیصد کوٹا دیا جاتا ہے۔حکام نے کہا کہ یہ 5.5 فیصد جنریشن ہمیں مقامی پاور ہاسز سے یا لوکل شیئر کے ذریعے دی جاتی ہے، کم کوٹے کے باعث ہماری مکمل ڈیمانڈ پوری نہیں ہو پاتی۔مہنگی بجلی اور زیادہ بلوں کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی میں گونج رہی، رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم لوگوں کو کیا جواب دیں بجلی کب سستی ہوگی، کچی آبادیوں اور ہاوسنگ سوسائیٹیوں میں بجلی کنیکشن نہیں ہیں۔