انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟

سعودی ولی عہد اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مشرقِ وسطی کے خطے کی صورتحال اور تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مشرقِ وسطی کے خطے کی صورتحال اور تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے بھی ملے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عباس عراقچی کی سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button