آئی فون 17کیسا ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی
یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل نے آئی فون ستمبر میں آئی فون 17سیریز متعارف کروانے جا رہی ہے ، آئی فون 17کیسا ہوگا ؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی۔ ویڈیو سے فون کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پتلا آئی فون ہے۔ آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.5 یا 5.65 ملی میٹر ہوگی۔ اگرچہ یہ واضح تو نہیں کہ موٹائی کتنی ہوگی مگر پھر بھی یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہوگا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہوگا۔ اس سے قبل مختلف رپورٹس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں کافی لیکس سامنے آئی تھیں۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔ جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔