شوبز
اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کروانے کا فیصلہ کس نے کیا؟
محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا' انہوں نے اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے بھی رابطہ کرلیا ہے

کراچی (کھوج نیوز) اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کروانے کا فیصلہ کس نے کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت ملک بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ واضح رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سردخانے منتقل کردیا ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔