انٹرنیشنل
بچوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی، جمائمہ نے اینٹ سے اینٹ بجا دی
ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے' اگر میرے بچوں کو جیل میں ڈالا گیا تو یہ ذاتی انتقام ہوگا جس کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کو گرفتار کرنے کی دھمکی دینے والے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔