پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں

لاہور(کھوج نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن ارکان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کا حق تسلیم کر لیا ہے اب جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر ہوا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیکر نے سوال اٹھنے پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور رولز کے تحت اپوزیشن کے ارکان کو معطل کیا گیا، اسپیکر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو 30 دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن چلا جاتا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدے کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گے، ہاؤس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر طے ہوگا، فیصلہ ابھی نہیں کروں گا، 3 دن میں فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی آئے، اسے اچھا اقدام کہتا ہوں، احمد خان بھچر نے کہاکہ موقع دیں تاکہ وکلاء سے تیاری کرکے معاملہ حل کریں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، اب پنجاب اسمبلی میں دونوں طرف سے حقوق برابر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button