انٹرنیشنل

ایس سی او وزرا خارجہ گروپ اجلاس،وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچ گئے

بیجنگ(ویب ڈیسک) ایس سی او وزرا خارجہ گروپ اجلاس،وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات،رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے گروپ اجلاس میں شرکت کے لیے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچ گئے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات ہوئی۔

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل شروع ہو گا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے۔چینی صدر شی جن پنگ کے وفود کے سربراہان کو خوش آمدید کہا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button