پاکستان

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیا فیصلہ جاری کیا؟

کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یوآئی 9، پی پی5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کوایک ایک اضافی نشست ملی: الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیا فیصلہ جاری کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں اور ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظورکرلی گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس ہوگا۔ فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبرپختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یوآئی 9، پی پی5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کوایک ایک اضافی نشست ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button