جنگ بندی کا اعلان، شامی فوج نے سویدا میں پوزیشن سنبھال لی
سویدا پر اسرائیلی حملے ہورہے ہیں، اسرائیلی فوج کو سویدا میں شامی فوج او ر ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں: اسرائیلی وزیراعظم

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دوز اکثریتی شہر سویدا میں جنگ بندی اعلان کے بعد شامی فوج نے اس شہر میں پوزیشن سنبھال لی ہے جس کے بعد یہاں پر سیز فائر کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شامی وزارتِ دفاع اور وزارت داخلہ نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔میڈیا کے مطابق سویدا پر اسرائیلی حملے ہورہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج کو سویدا میں شامی فوج او ر ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ سویدا میں ہونے والے نسلی فسادات میں2 بچوں اور خاتون سمیت 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،ہلاک ہونے والے بیشترافراد دروز فرقے کے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل شامی دروز برادری کو نقصان پہنچانے سے شامی حکومت کو روکنے اور شام سے ملحقہ سرحدی علاقے کو غیر فوجی زون بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔