شوبز

ہیری پوٹر کی میگا سٹار پر بڑی پابندی عائد ‘ کیرئیر دائو پر لگ گیا

ہیری پوٹر فلموں کی سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی 35سالہ اداکارہ ایما واٹسن کو 6 ماہ تک کے لیے ڈرائیونگ کرنے سے روک دیا گیا

برطانیہ (شوبز ڈیسک) ہیری پوٹر فلموں کی سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی میگا سٹار ایما واٹسن پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کا کیرئیر دائو پر لگ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 35 سالہ برطانوی اداکارہ پر یہ پابندی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر عائد کی گئی۔ اداکارہ کو 31 جولائی 2024 کو انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ کے 30 میل فی گھنٹہ والے زون میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ اب عدالت کی جانب سے اداکارہ کو سزا سنائی گئی ہے۔ ہائی ویکام مجسٹریٹس کورٹ کی جانب سے 16 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کے لیے 1400 ڈالرز جرمانے اور 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی کی سزائیں سنائی گئیں۔ اداکارہ عدالتی سماعت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button