پاکستان
اقلیتی نشستوں کا معاملہ، ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹھن گئی؟
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا' فیصلہ فضل الرحمن کی مشاورت سے کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے معاملے پر حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام (ف) جے یو آئی میں کیا ٹھن گئی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا۔ فیصلہ وزیراعظم ، مولانافضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ٹاس سے دستبردار ہوگئی اور نشست جے یو آئی کو مل گئی۔ ن لیگ کے رہنما امیرمقام کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات کے لیے قربانی دے رہی ہے، قربانی کا مقصد یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں خرید وفروخت کا الزام ختم ہوجائے۔