انٹرنیشنل
بھارتی خاتون امریکی سٹور سے چوری کرتی گرفتار
خاتون کی جانب سے 7 گھنٹے سے زیادہ خریداری کرنے کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی' پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست الینوائے میں ایک بھارتی خاتون کو ٹارگٹ سٹور سے مبینہ طور پر 1300 ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ اننتا اوولانی ایک اسٹور سے 1300 ڈالر (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ خاتون کی جانب سے 7 گھنٹے سے زیادہ خریداری کرنے کے بعد اسٹور کے عملے کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ایک خاتون افسر، دو مرد ساتھیوں کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔ ویڈیو میں ملزمہ کو پولیس سے التجا کرتے سنا گیا کہ اس کے پاس ان اشیا کی ادائیگی کے لیے پیسے ہیں۔