انٹرنیشنل
اسرائیلی فوج نے عبادت گاہوں کو بھی نہ چھوڑا، 2افراد ہلاک، متعدد زخمی
ال اہلی عرب اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر کے مطابق زخمیوں میں ایک معذور بچہ، 2 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے عبادت گاہوں کو بھی نہیں چھوڑا اور غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی آرکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ہولی فیملی چرچ کے کمپانڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ال اہلی عرب اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر کیمطابق زخمیوں میں ایک معذور بچہ، 2 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی ٹینکوں کی جانب سے چرچ پر شدید شیلنگ کی گئی۔ اسرائیلی حملے کے وقت چرچ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے دعا کی جارہی تھی۔