پاکستان

وزیراعظم کا اعلان، غریب کسانوں کی سنی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کاشتکاری کے لئے پریشان غریب کسانوں کی سنی گئی ہے یہ کونسی خوشخبری ہے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو زرعی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button