کھیل

ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی ایران کو شکست

ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا 'چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا

تھائی لینڈ (سپورٹس ڈیسک) ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا ۔ پاکستان اور ایران کے درمیان میچ2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ نے نمایاں کھیل پیش کیا۔ فیضان اللہ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کیے، عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے ۔ میچ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button