امیتابھ بچن ”کون بنے گا کروڑ پتی” سیزن 17کیلئے کتنا معاوضہ لیں گے
بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ''کون بنے گا کروڑ پتی'' سیزن17کے فی قسط کیلئے بھی 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کے لئے کتنا معاوضہ لیں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئیں
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں سونی انٹرٹینٹمنٹ کی جانب سے کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن17 کا اعلان کیا گیا ہے جس میں روایتی طور پر گیم شو کی میزبانی ایک بار پھر امیتابھ بچن کو سونپی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کا نیاسیزن اگلے ماہ 11 اگست سے نشر کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا پر جہاں ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن کے چرچے ہیں وہیں امیتابھ بچن کا معاوضہ بھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن کو سیزن17کے فی ایپی سوڈ کیلئے بھی 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کیلئے بھی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ روپے وصول کیا تھا۔