صحت

صحت مند افراد کا بلڈ شوگر لیول کتنا ہوتا ہے؟

ایک صحت مند فرد کا خالی پیٹ شوگر لیول 70 سے 100 ایم جی/ڈی ایل کے درمیان جبکہ کھانے کے بعد 70 سے 140 ایم جی/ ڈی ایل سے کم ہونا چاہیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) صحت مند افراد کا بلڈ شوگر لیول کتنا ہوتا ہے؟ اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آنے کے بعد اپنے آپ کو تندرست سمجھنے افراد بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحت مند فرد کا کھانے سے پہلے یا خالی پیٹ شوگر لیول 70 سے 100 ایم جی/ڈی ایل کے درمیان جبکہ کھانے کے بعد 70 سے 140 ایم جی/ ڈی ایل سے کم ہونا چاہیے۔ اگر کسی فرد کا بلڈ شوگر لیول 140 سے 199 ایم جی / ڈی ایل کے درمیان ہوتا ہے تو ان کے لیے پری ڈائیبیٹس کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، یعنی وہ فی الحال ذیابیطس سے محفوظ ہوتے ہیں مگر جلد وہ اس کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی فرد کا بلڈ شوگر لیو مسلسل 200 ایم جی / ڈیل ایل یا اس سے زائد ہو تو اسے ذیابیطس کا شکار قرار دیا جاتا ہے۔

پری ڈائیبٹیس کے شکار افراد میں کھانے سے قبل 80 سے 130 ایم جی/ ڈی ایل اور کھانے کے بعد 180 ایم جی/ ڈی ایل ہونا چاہیے تاکہ وہ پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔ ہر وہ شخص جس کی عمر 40 سال سے زیادہ ہو اسے اپنا ابتدائی بلڈ شوگر چیک اپ کرالینا چاہیے، اگر نتیجہ نارمل آتا ہے تو ہر ایک سال بعد ایسا کرنا چاہیے۔ اگر جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھ جائے تو بھی ہر ایک سے 3 ماہ کے اندر بلڈ شوگر لیول چیک اپ کرانا چاہیے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول میں اضافہ، ہر وقت بیٹھے رہنے یا امراض قلب کی صورت میں بھی اس چیک اپ کو عادت بنالینا چاہیے۔ اگر پری ڈائیبٹیس کی تشخیص ہوچکی ہے تو ہر سال اس چیک اپ کو عادت بنانا چاہیے۔ دوران حمل اگر خواتین میں ذیابیطس کی تشخیص ہوتی ہے تو انہیں ہر تین سال ذیابیطس کی اسکریننگ کرانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button