کھیل

ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی روایتی حریف کو عبرتناک شکست

پاکستان نے تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

تھائی لینڈ(سپورٹس ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر ناکھون ہاتھوں میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو مکمل آوٹ کلاس کیے رکھا اور مکمل طور پر میچ میں حاوی رہے، دوسرے سیٹ کے ابتدائی مراحل کے علاوہ بھارتی پلیئرز کو برتری نہ رکھنے دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل 25-16، 25-19 اور 25-12 سے جیتا اور فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ کل ایران سے ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کے 25 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے، بھارت 4 بلاک پوائنٹس لے سکا جبکہ پاکستان کے بلاک پوائنٹس 13 رہے، سروس پوائنٹس میں بھی پاکستان کو 5-4 کی برتری رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد جنید، فیضان اللہ ، طلحہ مہر اور محمد عرفان نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، محمد جنید نے 11 اٹیک پوائنٹس سمیت 19 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ فیضان نے 12 پوائنٹس بنائے، طلحہ مہر اور عرفان نے 7، 7 پوائنٹس بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button