انٹرنیشنل

افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت کی سزا

صوبہ پکتیکا کے علاقے جانی خیل میں عبدالعلیم نامی شہری نے اسلامی شعائر اور خاص طور رسول اللہ ۖ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کیا' مجرم سکول ٹیچر ہے

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو رسول اللہۖ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کرنے پر سزائے موت کی سزا سنا دی گئی ہے اس کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے علاقے جانی خیل میں عبدالعلیم نامی شہری نے اسلامی شعائر اور خاص طور رسول اللہ ۖ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کیا۔ رپورٹس کے مطابق مجرم عبدالعلیم پیشے سے اسکول ٹیچر ہے جسے 20 روز قبل گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ مجرم کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button