انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کا حملہ، 37 افراد سمیت مزید 104فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہزار 700 سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ تھم سکی، قابض اسرائیلی فوج نے آج مختلف علاقوں پر فضائی عملے کیے جس کے نتیجے میں 37افراد سمیت مزید 104فلسطینی شہید ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہزار 700 سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے بتایا کہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے اور ہر 3 میں سے ایک شخص کئی روز سے کھانے سے محروم ہے۔

اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے کہا ہے کہ ان کے پاس غزہ کی آبادی کے لیے خوراک موجود ہے تاہم اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے وہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ پہنچانے سے قاصر ہے۔ ادھر حماس نے کہا ہے کہ اس نے ایک جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کی تھی جس کے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن تھی تاہم اسرائیل نے یہ تجویز مسترد کردی۔ حماس کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button