انٹرنیشنل

بغلگیر ویڈیو وائرل ہونے پر امریکی کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ دیدیا

گزشتہ دونوں کنسرٹ میں راز فاش ہونے پر اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بغلگیر ویڈیو وائرل ہونے پر امریکی کمپنی ایسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے جسے بورڈ کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایسٹرونومر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے بورڈ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔ گزشتہ دونوں کنسرٹ میں راز فاش ہونے پر اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔ کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی۔ کنسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے بغلگیر پائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button