صحت

قبض سے نجات دلانے والا پھل کونسا ہے؟

کھجور میں فائبر کی 2 اقسام ہوتی ہیں جبکہ قدرتی جلاب جیسا اثر کرنے والا ایک جز sorbitol بھی موجود ہوتا ہے جس سے قبض سے نجات حاصل ہو سکتی ہے

برطانیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) قبض سے نجات دلانے والا پھل کونسا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد مریضوں نے ادویات کا استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کھجور میں فائبر کی 2 اقسام ہوتی ہیں جبکہ قدرتی جلاب جیسا اثر کرنے والا ایک جز sorbitol بھی موجود ہوتا ہے۔ اس وجہ سے یہ پھل آنتوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قبض ایک بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا بیشتر افراد کو ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اکثر قبض کا سامنا ہوتا ہے تو کھجور کا استعمال مفید ہوسکتا ہے۔

فائبر اور Sorbitol

کھجوروں میں فائبر کی 2 اقسام ہوتی ہیں اور یہ دونوں ہی معدے اور آنتوں کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ جب معدے اور آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں تو قبض سے ریلیف ملتا ہے یا اس سے شکار ہونے سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔ اسی طرح اس پھل میں ایک جز Sorbitol بھی موجود ہوتا ہے جو ایک کاربوہائیڈریٹ ہے۔ یہ جز قدرتی طور پر جلاب جیسا کام کرتا ہے اور قبض کے شکار افراد کو اس سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ آنتوں میں پانی کی مقدار بڑھتی ہے جس سے قبض سے نجات ملتی ہے۔

غذا کا حصہ بنانا آسان

کھجور کو آپ ویسے بھی کھا سکتے ہیں، دودھ میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں یا دیگر متعدد طریقوں سے غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

احتیاط

ویسے تو کھجور کھانے سے قبض سے نجات میں مدد مل سکتی ہے مگر بہت زیادہ کھانے سے نقصان ہوسکتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز گردوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح کھجوروں میں قدرتی مٹھاس کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں موجود جز Sorbitol جلاب جیسا اثر کرتا ہے تو زیادہ کھانے سے ہیضے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جبکہ گیس، پیٹ پھولنے یا پیٹ میں درد بھی ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button