واٹس ایپ میں حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا
فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ متعدد ان ریڈ (unread) پیغامات کو پورا پڑھ کر وقت ضائع نہ کریں مگریہ فیچر ایک وقت میں صرف ایک چیٹ پر کام کرتا ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے ‘ کچھ ہفتے قبل واٹس ایپ کی جانب سے میسج سمریز نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ متعدد ان ریڈ (unread) پیغامات کو پورا پڑھ کر وقت ضائع نہ کریں مگریہ فیچر ایک وقت میں صرف ایک چیٹ پر کام کرتا ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے کوئیک ری کیپ کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین متعدد چیٹس کے میسجز کی سمری بیک وقت حاصل کرسکیں گے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔ اس فیچر کے تحت وہ چیٹس کو سلیکٹ کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر وہاں موجود کوئیک ری کیپ آپشن پر کلک کریں گے۔ ایسا کرنے پر ان چیٹس میں موجود ان ریڈ میسجز کی سمری سامنے آجائے گی۔ میسج سمری کی طرح اس نئے فیچر کے لیے بھی میٹا اے آئی کو پرائیویٹ طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کا ڈیٹا واٹس ایپ، میٹا یا کسی تھرڈ پارٹی کے پاس نہیں پہنچ سکے گا۔