سوشل ایشوز

سکولوں میں موبائل فون پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

موبائل فون اور سوشل میڈیاکی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں: راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کا متن

لاہور(کھوج نیوز) سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کا متن سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پرپابندی کی قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔ قرار دادکے مطابق حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنیکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے باریمیں قانون سازی کی جائے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون اور سوشل میڈیاکی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button