پاکستان

عظمیٰ بخاری کا بڑا اعلان، نشہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں' نشہ کرنے والوں کے لئے خصوصی فورس تیار ہو گئی ہے جو نشہ کرنے والوں سمیت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد نشہ کرنے والوں کی شامت آگئی ، پنجاب حکومت نے پنجاب کو نشے سے پاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button