پاکستان

وزیراعظم نے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کو کتنا انعام دیا؟

وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا: طلحہ احمد

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔ طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔ معروف کونٹینٹ کریئیٹر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلی تعلیم کے لیے کیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button