فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرو’ میئر لندن کا برطانوی حکومت کو دوٹوک جواب
برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا ؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے: میئر لندن صادق خان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرو ورنہ ……؟ میئر لندن صادق خان نے برطانوی حکومت کو دوٹوک جواب دیا جس کے بعد برطانوی حکومت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں کوئی دو ریاستی حل نہیں ہوسکتا جب ہمارے پاس کہنے کو کوئی فلسطینی ریاست ہی باقی نہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے خوفناک مناظر دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں، بھوک سے نڈھال بچے ملبے کے ڈھیر میں مایوسی کے عالم میں غذا کے متلاشی ہیں، جب کہ امداد کے منتظر فلسطینی خاندانوں کا اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے، برطانوی حکومت فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے۔ مئیر لندن نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا ؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔