پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کی آ ل پارٹیز کانفرنس، حکومتی جماعتوں کا صاف انکار

کے پی حکومت نے تمام فیصلہ کرلیے ہیں، اب آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کی جانب سے بلائی گئی ای پی سی میں شرکت نہیں کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علمائے اسلام ، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار کا کہنا تھاکہ کے پی حکومت نے تمام فیصلہ کرلیے ہیں، اب آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کی جانب سے بلائی گئی ای پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی نے نہیں حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے بھی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا اور ترجمان نے کہاکہ جے یوآئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے، آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، پیپلزپارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button