آئندہ 2ماہ میں کیا ہونیوالا ہے؟ اویس لغاری نے بڑی خوشخبری سنا دی
آئندہ 2 ماہ میں ملک کی پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ العمل ہوجائے گی جس کے تحت حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہوجائیگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئندہ 2ماہ میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بڑی خوشخبری سنا کر پاکستانی شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ میں ملک کی پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ العمل ہوجائے گی اور اس نئی پالیسی کے نفاذ سے بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کے تحت ویلنگ چارجز سمیت دیگر مالیاتی و تکنیکی میکانزم بھی متعارف کرائے جارہے ہیں جبکہ حکومت کا کردار صرف ریگولیٹری فریم ورک تک محدود کر دیا جائے گا۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے توانائی کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلییتوانائی کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اویس لغاری نے عالمی بینک کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی توانائی پالیسی کا جھکا نجی شعبے کے فروغ اور شفافیت کی جانب ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔