انٹرنیشنل

کار سوار نے 8اسرائیلی فوجیوں کو رونڈ ڈالا

حملہ آور گاڑی کو بیت لید کے علاقے میں چھوڑ کرفرار ہوگیا، پولیس اور شن بیت سکیورٹی ایجنسی کے مطابق گاڑی کا مالک ایک اسرائیلی شہری ہے: اسرائیلی پولیس

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی اسرائیل کے شہر نیتانیا کے قریب کار سوار نے بس سٹاپ پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد نتیجے میں 8اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر گاڑی چھوڑ گیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ زخمی ہونے والے تمام 8 افراد اسرائیلی فوجی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاڑی کو بیت لید کے علاقے میں چھوڑ کرفرار ہوگیا، پولیس اور شن بیت سکیورٹی ایجنسی کے مطابق گاڑی کا مالک ایک اسرائیلی شہری ہے، تاہم حکام کی جانب سے گاڑی چوری شدہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button