پاکستان

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون اور تجارت و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد/ امریکہ (کھوج نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کی ، ان دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں سینئر حکام شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور تجارت و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں اورپاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہاکہ عالمی و علاقائی امن کیلیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button