گوگل سرچ کیلئے ایک نیا اور حیران کن فیچر
گوگل سرچ لیبز کے تیار کردہ اس فیچر میں اے آئی ٹیکنالوجی کو سرچ رزلٹس پیج آرگنائز بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے مواد تلاش کرنا آسان ہوگا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں اور انہوں نے اس فیچر میں دلچسپی بھی لی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل سرچ لیبز کے تیار کردہ اس فیچر میں اے آئی ٹیکنالوجی کو سرچ رزلٹس پیج آرگنائز بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یعنی صارفین صرف وہ سرچ رزلٹس دیکھ سکیں گے جو ان کی سرچ انکوائری سے متعلق ہوں گے۔ آسان الفاظ میں ان کے لیے مطلوبہ مواد تلاش کرنا آسان ہوگا اور غیر متعلقہ سرچ لنکس نظر نہیں آئیں گے۔
یہ ابھی آزمائشی فیچر ہے جو جیمنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہے۔ اس سے گوگل کو سرچ انکائری کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی اور پھر ایسے پیجز کو دکھایا جائے گا جو روایتی گوگل سرچ میں نظر نہیں آتے۔ گوگل نے عندیہ دیا ہے کہ یہ فیچر اوپن اینڈ سرچ انکوائریز جیسے ہا ٹو سولو ٹریول ان پاکستان وغیرہ پر بھی بہترین انداز سے کام کرتا ہے۔ درحقیقت آپ اسے کئی جملوں پر مشتمل سرچ انکوائریز کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔