چینی کی اونچی اڑان، غریب چیخ اٹھے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو جبکہ اسلام آباد میں 172 اور پنجاب میں چینی کی ریٹیل قیمت 173روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں چینی کی اونچی اڑان ، غریب چیخ اٹھے، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار ہے جس سے غریب پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے جن میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 4 پیسے فی کلو بتائی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو ہے جب کہ اسلام آباد میں 172 اور پنجاب میں چینی کی ریٹیل قیمت 173روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 180روپے، فیصل آباد اورپشاور میں چینی کی قیمت 190روپے فی کلو تک ہے۔
ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 8 روپے فی کلو کی کمی ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت147روپے 71 پیسے فی کلو تھی۔وفاقی حکومت نے 15جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔