کھیل

ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان’ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا' کرکٹ ویب سائٹ نے بھی تصدیق کر دی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاء کپ کی فائنل تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button