زرین خان کا مداح کو کرارا جواب، شوبز حلقوں میں ہلچل
شادی ہر مسئلے کا حل نہیں اور میں اس سوچ کو سمجھنے سے قاصر ہوں جو شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہیں' اگر میں شادی کر لوں، تو کیا میں پھر سے جوان ہو جاؤں گی؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح کو کرارا جواب کیوں دیا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں نہ صرف ہلچل مچ گئی بلکہ سب حیران ہو گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ٹرول کیا کہ شادی کرلو، بوڑھی ہورہی ہو’۔صارف کے ٹرول کے بعد زرین خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صارف کا کمنٹ شیئر کرتے ہوئے ویڈیو پیغام کے ذریعے انہیں دلچسپ جواب دیا۔
زرین خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی ہر مسئلے کا حل نہیں اور میں اس سوچ کو سمجھنے سے قاصر ہوں جو شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صارف کے کمنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سوال بھی اٹھایا کہ اگر میں شادی کر لوں، تو کیا میں پھر سے جوان ہو جاؤں گی؟ اداکارہ کا کہناتھا کہ خواتین کی آزادی کو اکثر خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ زرین نے کہاکہ خواتین کے لیے اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہونا چاہیے اور یہ کہ شادی کسی فرد کی کامیابی یا خوشی کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔