پاکستان
دیامر سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی مگر کیا؟
لاپتا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ، لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری اور سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے

دیا مر (کھوج نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے دیا مر سے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے مگر کونسی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایک افسردگی کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔
دیامر: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق دیامر کے حالیہ سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں، لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔ فیض اللہ فراق کے مطابق پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریسکیو، پاک فوج اور جی بی اسکاٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔