ٹیکنالوجی

اٹلس ہونڈا کی نئی موٹر سائیکل متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی

سی جی150 کو ایک روایتی مگر جدید فیچرز سے آراستہ موٹر سائیکل کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے' سی جی150 کی ایکس فیکٹری قیمت4 لاکھ59 ہزار900 روپے مقرر

لاہور(کھوج نیوز) اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں 150سی سی کیٹگری میں اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کروا دی ہے اس کی نئی قیمت کیا ہے؟ اس حوالے سے اعدادو شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی جی150 کو ایک روایتی مگر جدید فیچرز سے آراستہ موٹر سائیکل کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جو 150 سی سی کیٹگری میں ایک کم قیمت آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی جی150 کی ایکس فیکٹری قیمت4 لاکھ59 ہزار900 روپے مقرر کی گئی ہے، موٹر سائیکل کا ڈیزائن سی جی125 سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم اس میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ، کروم فینڈرز اور الائے ویلز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button