پاکستان میں گدھے کے گوشت پر پابندی ختم؟
چینی کمپنیوں کا گدھے کے گوشت کی برآمدکرنے کی درخواست، سلاٹر ہائوس اور برآمد کے لائسنس کیلئے اپلائی بھی کر دیا، حکام وزارت فوڈ سکیورٹی نے چھان بین شروع کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں کیا گدھے کے گوشت پر پابندی ختم کر دی جائے گی؟ اس حوالے سے چینی کمپنیوں نے پاکستانی حکومت سے کیا مطالبہ کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔
حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہے کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا، خدشہ ہے گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہوجائے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد میں بھی غیرقانونی طور پرگدھے کا گوشت تیار کیا جارہا تھا، اسلام آباد میں غیرملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیرقانونی کام کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کو گدھے کاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔