پاکستان

اے ٹی سی کا فیصلہ، اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کا سیاسی سفر ختم

اعجاز چوہدری ' احمد بھچر اور احمد چٹھہ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر10 '10سال کی سزا سنائی ہے اس لئے ان کو نا اہل قرار دیا جاتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے ٹی سی کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑا اعلان کیا جس سے اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کا سیاسی سفر ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر10 سال کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button