پاکستان

شرح سود میں اضافہ ہوا یا کمی؟ تفصیل آگئی

تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا' مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے

کراچی (کھوج نیوز) شرح سود میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اپنی پارلیسی واضح کر دی ہے ، اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کتنی ہوگئی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اپریل میں کم ترین رہی، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے، بیس افیکٹ اور توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی آئندہ بھی کچھ بڑھے گی جب کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک مزیدکہا کہ برآمدات (ایکسپورٹس) میں4 فیصد اضافہ ہوا، ورکرز ترسیلات 8 ارب ڈالر بڑھی ہیں، ورکرز ترسیلات کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔ گورنر جمیل احمد کاکہنا تھا کہ کرنٹ اکانٹ کنٹرول کے لیے برآمدات کا بڑھنا ضروری ہے، اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو گزشتہ مالی سال 30 ارب ڈالر تھیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکانٹ قومی پیداوار کے 4 فیصد سے زائد تھا ، ہم نے اپنے تمام قرض ادائیگیاں وقت پر کیں، ملکی امپورٹ اور دیگر زرمبادلہ ضرورت کو پورا کیا، ہمارے زر مبادلہ ذخائر 26 ارب ادائیگیوں کے بعد 5 ارب ڈالر بڑھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button