پاکستان

علی امین گنڈا پور کا یوٹرن، اسٹیبلشمنٹ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، فوج، پولیس اور ہم نے ملکر امن قائم کرنا ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت آبادیوں میں نہیں چھپنے دینگے: علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں؟ انہوں نے کونسا نیا بیان داغا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوج، پولیس اور ہم نے ملکر امن قائم کرنا ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت آبادیوں میں نہیں چھپنے دینگے۔ ان کا کہنا تھاکہ بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ فوج، پولیس اور ہم نے مل کر امن قائم کرنا ہے، عوام، حکومت اور فورسز میں سازش کے تحت عدم اعتماد پیدا کیا جارہا ہے، عوام حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں تاکہ یہ سازش بے نقاب ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button