انٹرنیشنل
عمران کے بیٹوں کی امریکا سے لندن واپسی، کیا معاملات طے پائے؟
کانگریس مین بریڈ شرمین، کیلی فورنیا سے مائیک لیون، ہاس فارن افئیرز اکیڈمی کے ریکنگ رکن گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سے ملاقاتیں ہوئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے، کیا معاملات طے پائے؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جیل میں بند اپنے والدکی رہائی کامعاملہ اٹھانے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے متعدد کانگریسی رہنماں سے ملاقاتیں کیں۔ کانگریس مین بریڈ شرمین، کیلی فورنیا سے مائیک لیون، ہاس فارن افئیرز اکیڈمی کے ریکنگ رکن گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سے ملاقاتیں ہوئیں۔ بانی کے بیٹوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیاہم ساتھی رچرڈ گرینل سیبھی ملاقات کی لیکن ان کے بیٹوں کو ٹرمپ انتظامیہ سیملاقات کا وقت نہ مل سکا۔