پاکستان

سلمان اکرم راجا نے فیصلہ سازوں سے بڑی التجا کر دی

فیصلہ سازوں سے التجا ہے پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں، ہمارا کوئی تنازع نہیں، ہمارا مستقبل بھی اکٹھا ہے اور حال بھی سانجھا ہے: سلمان اکرم راجا

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے فیصلہ سازوں سے بڑی التجا کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر سمیت سیاسی ماحول میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالتوں سے جس طرح سزائیں آ رہی ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے، 10، 10 سال کی سزا کس بنیاد پر دی ہے جوگواہان پیش کیے وہ بہت کمزور اور جھوٹ ہے، ایسی گواہی پر 10، 10 سال سزائیں سنائی گئیں، قوم کیمنتخب نمائندوں کو10، 10سال سزائیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں ضرور اپیلیں کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم میں عدالتوں کو کمزور کیا گیا، ہم ہر فورم پر انصاف کیلئے جنگ لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے، کچھ مخصوص علاقوں میں کالعدم داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوموجودہیں، ہمیں بتایا جارہاہیکہ جنگجو لوگوں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے اور وہ لوگوں کو ڈھال بنا رہیہیں، ہم عام لوگوں کو جنگجوں کی ڈھال نہیں بننے دیں گے، عوام کو محفوظ رکھیں گے، وزیراعلی سے بات کروں گاکہ معاملے کوسلجھایا جایا جائے، علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button